31 مارچ، 2016، 1:50 PM

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب 59 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب 59 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے 59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 10 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں۔

News ID 1862945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha